پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز (بی او جیز) کے اراکین نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہیں اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر قاضی جواد نے اراکین کو بریفنگ دی جبکہ اس دوران نئے سی او او سمیر احمد سید اور سی او او پی ایس ایل سلمان نصیر بھی موجود تھے۔
اپنے دورے کے دوران بورڈ آف گورنرز کے اراکین نے مین بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اراکین بورڈ آف گورنرز کا کہنا تھا کہ انشاءاللّٰہ قذافی اسٹیڈیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل تیار ہوگا۔ شائقین کرکٹ کو بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ بہتر ویو ملے گا۔