• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

موسمبی کو ’سوئٹ لائم‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ترش پھلوں میں سب سے میٹھا پھل ہوتا ہے۔

لیموں، موسمبی، کینو، چکوترہ اور اس قبیل کے نہ جانے کتنے ہی رس دار پھل ہیں جو ’وٹامن سی‘ کی وافر مقدار اور بیماریوں کے خلاف لڑنے کی جسمانی صلاحیت کو بہتر بنانے کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔

موسمبی جہاں  مختلف بیماریوں کے خلاف مؤثر ہے وہیں یہ ظاہر حسن و جمال، خوبصورتی کو بھی بڑھاتا ہے۔

موسمبی جلد کی حفاظت کرتی ہے اور سن برن سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔  

جِلد کیلئے بہترین

موسمبی میں پائے جانے والے اہم اجزاء جِلد کی بہت سی خرابیاں دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

موسمبی میں کافی مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور اس میں موجود سٹرک ایسڈ بردست کلینزنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔

موسمبی کے 2 ٹکڑے کر کے 1 حصے کو آرام سے گال پر گول گول گھما کر رگڑیں اور یہ عمل 7 سے 8 منٹ تک دہرائیں، پھر پانی سے منہ دھولیں، چہرے کو تولیے کی مدد سے خشک کر لیں، یقیناً اس سے چہرے پر تازگی محسو س ہو گی۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے نجات

آنکھوں کے گرد حلقوں یا ان کے گرد سرخ نشانات سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی موسمبی بہت آزمودہ ہے۔

 موسمبی سے تیار کردہ پیسٹ آنکھوں کے گرد لگائیں، اس کے لیے 1/2 کھانے کا چمچ موسمبی کا رس، 1 کھانے کا چمچ کیلے کا پیسٹ، 1 کھانے کا چمچ کھیرے کا رس اور 1 کھانے کا چمچ وٹامن ای جیل لیں۔

ان چاروں اجزاء کو 1 پیالے میں مکس کر کے پیسٹ بنا لیں، جسے 3 سے 4 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں، پھر اسے روئی یا کاٹن پیڈ کی مدد سے آنکھوں کے نیچے لگائیں اور 10 سے 12 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، کچھ سیکنڈز مساج کرنے کے بعد اسے پانی سے دھو لیں۔ 

گھر میں بنایا گیا یہ پیسٹ باآسانی آنکھوں کے حلقوں کو ٹھیک کر کے جِلد کو نئی چمک دیتا ہے۔

سن برن فیس پیک

اگر گرمی کی وجہ سے چہرے کا رنگ و رُوپ متاثر ہو رہا ہے اور آپ اس سے چھٹکارا پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تو موسمبی کا فیس پیک آپ کے اس مسئلے کو زبردست طریقے سے حل کر سکتا ہے۔ 

موسمبی کے چھلکوں کو پیس لیں، پھر اس میں 1 چٹکی ہلدی اور 1 چمچ شہد ملا لیں۔

تینوں اجزاء کو اس قدر ملائیں کہ ایک عمدہ پیسٹ بن جائے اور پورا آمیزہ ہموار ہو جائے۔

اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر 5 منٹ تک انتظار کریں، پھر پانی کے چھینٹے مار کر اسے صاف کر لیں۔

اس عمل کو ہفتے میں 2 بار دہرائیں، سن برن اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا۔

صحت سے مزید