• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسی مہینے بانی پی ٹی آئی احتجاج کی کوئی تاریخ دیں گے، علی محمد خان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسی مہینے بانی پی ٹی آئی احتجاج کی کوئی تاریخ دیں گے۔ ضروری نہیں کہ وہ صرف ڈی چوک پر دھرنا دینے کا کہیں۔

 جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ" میں بات کرتے ہوئے ماضی کے احتجاج اور اجلاسوں کے حوالے سے علی محمد خان نے کہا کہ کارکنوں کا گلہ اور مایوسی جائز ہے، صوابی جلسے میں قوم اور کارکن انتظار میں تھے کہ آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔

علی محمد خان نے کہا کہ ہماری  پرامن سیاسی تحریک ہے جس میں جلسہ، جلوس ہوتا ہے، ضروری نہیں کہ صرف ڈی چوک ہی آپشن ہو، ملک میں احتجاج ہوسکتا ہے، موجودہ حالات میں جو نقصان ہورہا ہے وہ تحریک انصاف کا نہیں ملک کو ہو رہا ہے، حکومتی وزراء کی پریشانیوں سے کیا لگ نہیں رہا کہ دباؤ تبدیل ہوچکا ہے؟

قومی خبریں سے مزید