بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے ممبئی میں واقع اپنا پرتعیش اپارٹمنٹ 20 لاکھ روپے سے زیادہ ماہانہ کرایہ پر دیدیا۔
شہر کے فیشن ایبل علاقے 360 ویسٹ ورلی میں اوبرائے رئیلٹی کی جانب سے تعمیر کیا گیا یہ فلیٹ حال ہی میں کرایہ پر دیا گیا ہے۔
اس پراپرٹی کا رقبہ لگ بھگ 501.21 اسکوائر میٹر ہے جبکہ اس کا کارپٹ ایریا 573.78 اسکوائر میٹر ہے جبکہ اسکے تین کار پارکنگ اسپیس بھی ہیں۔
شاہد کپور اور انکی اہلیہ میرا کپور نے یہ اپارٹمنٹ مئی 2024 میں 58 کروڑ 60 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ کا کرایہ نامہ نومبر 2024 میں رجسٹر کیا گیا ہے، جو 60 مہینے کی مدت کےلیے ہے اور اس میں ابتدائی سیکیورٹی ڈپازٹ ایک کروڑ 23 لاکھ روپے وصول کیا گیا ہے۔