• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: اقلیتی عبادت گاہوں کی نئی سیکیورٹی آڈٹ رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت

صوبائی وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ — فائل فوٹو
صوبائی وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ — فائل فوٹو

صوبائی وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ کی زیرِ صدارت پنجاب میں اقلیتی عبادت گاہوں کے سیکیورٹی آڈٹ کے لیے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

رمیش سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو برابری کے حقوق میسر ہیں، تمام اقلیتی عبادت گاہوں کی تازہ سیکیورٹی آڈٹ رپورٹ مرتب کی جائے۔

اُنہوں نے تمام عبادت گاہوں کے لیے چار دیواری، کیمرے، خاردار تار اور سیکیورٹی عملے کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام اقلیتی عبادت گاہوں کو قانونی طور پر رجسٹر کروانا ضروری ہے۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ تمام اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کی کمیٹیاں اقلیتی برادری سے رابطے میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید