لاہور سیف سٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسموگ کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس سے دھواں چھوڑتی 300 سے زائد گاڑیوں کا ای چالان کیا۔ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں، اہم شاہراوں پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی ہو رہی ہے۔ دھول، مٹی، ریت، گندگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
پنجاب میں شدید دھند اور اسموگ سے نظام زندگی متاثر ہے، کئی اضلاع میں فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت ہے۔
لاہور ملک اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔
ملک کے آلودہ شہروں میں روجھان کا پہلا نمبر ہے، جس کی فضا میں آلودگی 535 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔