• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں خواجہ آصف کا تعاقب اور چاقو سے حملے کی دھمکی پر ترجمان دفترِ خارجہ نے کیا کہا؟

ممتاز زہرہ بلوچ— فائل فوٹو
ممتاز زہرہ بلوچ— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جواب دیا ہے۔

گزشتہ روز خواجہ آصف کو لندن گراؤنڈ اسٹیشن پر گالیاں اور دھمکیاں دینے کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی۔

برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا تھا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی تھی۔

اس واقعے سے متعلق ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی شہری دنیا میں کہیں بھی ہوں باعثِ احترام ہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ برس ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی سے رابطے میں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان دیگر ممالک میں ان کی انتظامیہ میں تقرریوں پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کرتا، پاکستان آنےوالی امریکی انتظامیہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔

قومی خبریں سے مزید