• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگرد غیر قانونی وی پی اینز سے پروپیگنڈا کر رہے ہیں: پی ٹی اے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان میں غیر قانونی یو آر ایلز اور غیر اخلاقی ویب سائٹس کو تصدیق کے بعد بلاک کیا جا رہا ہے۔

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق دہشت گرد عناصر وی پی اینز کا استعمال کر کے اپنی شناخت چھپا لیتے ہیں، دہشت گرد غیر قانونی وی پی اینز کے ذریعے پروپیگنڈا اور جعلی معلومات کی تشہیر کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد اکاؤنٹس کی شناخت کر لی گئی ہے اور جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

گزشتہ روز پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں کا انکشاف ہوا تھا۔

پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں شہری وی پی اینز کے ذریعے پابندیوں کو بائی پاس کرتے ہیں، پابندیوں کو بائی پاس کر کے فحش مواد تک رسائی کی کوشش کی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے 1 لاکھ 1 ہزار 83 گستاخانہ یو آر ایل بلاک کر دیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید