• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: چند بڑے بینکوں نے فکسڈ ریٹ مارگیج قیمتوں میں اضافہ کردیا

اگلاسگو (طاہر انعام شیخ) ایک ایسے وقت میں جبکہ بنک آف انگلینڈ نے اپنی شرح شرح سود 5فیصد سے کم کر کے 4.75کی ہے، برطانیہ میں قرضہ دینے والے چند بڑے بینکوں ٹی ایس بی، ایچ ایس بی سی اور سنٹڈر نے اپنی فکسڈ ریٹ مارگیج کی قیمتوں میں 0.3فیصد تک اضافہ کردیا ہے اس تبدیلی سے فکسڈ ریٹ پر مارگیج لینے والے تقریباً 80فیصد گھرانے جن کی تعداد 70لاکھ کے قریب سے متاثر ہوں گے۔ بروکرز کے مطابق بینکوں نے یہ اقدام اس وقت کئے ہیں جبکہ ان کے پاس قرض لینے والوں کا ایک بڑا رش ہے اور کئی بینکوں نے اپنی پیش کردہ کئی آفرز کو مارکیٹ سے واپس لے لیا ہے۔ ستمبر میں گھروں کی خریداری کے لئے مارگیج لینے والوں کی تعداد 65ہزار تک پہنچ گئی تھی، جواگست سے 7سو زیادہ ہے۔ ایک مارگیج فرم کے ٹیکنیکل منیجر نے کہا کہ ایسے افراد جن کی فکسڈ ریٹ مارگیج اپنے اختتام پر ہیں۔ موجودہ غیریقینی صورتحال میں ان کے لئے بہتر ہے کہ وہ کسی ڈیل کو اپنے لئے محفوظ کرلیں۔ وہ اس امید پر نئے معاہدے میں تاخیرنہ کریں کہ قیمتیں جلد ہی گزشتہ ہفتے کی شرح پر واپس آجائیں گی۔ اگر صورتحال بدلتی ہے تو ان کے پاس جائزہ لینے اور ایڈجسٹ کرنے کی آپشن ہمیشہ موجود رہتا ہے۔

یورپ سے سے مزید