لندن /ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی پیشرفت سامنے آگئی اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ جاپان اور برطانیہ اقتصادی سلامتی کو تقویت دینے اور آزادانہ و منصفانہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے اقتصادی نوعیت ٹو پلس ٹو مذاکرات شروع کریں گے آئندہ ہفتے برازیل میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر جاپانی وزیراعظم اِیشیبا شیگیرو اور ان کے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر کی ملاقات ہو سکتی ہے۔