• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کا یوکرین کے امدادی پیکیج میں اضافے پر غور

سیول (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے کہا ہے کہ شمالی کوریا روس کی طرف سے یوکرین کیخلاف جنگ میں فوجی بھیج رہا ہے تو ہم بھی یوکرین کے لیے مختص امداد میں اضافے پر غور کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پیانگ یانگ ماسکو کو اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے۔ اگر روس اور شمالی کوریا اپنی خطرناک فوجی مہمات بند نہیں کرتے تو ہم بھی اپنے اتحادیوں اور ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر یوکرین کی مدد میں اضافے کیلئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ یوکرین کا دعویٰ ہے کہ شمالی کوریا کے 10ہزار فوجی روس کی جانب سے لڑرہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید