• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر مارکیٹس میں گروسری کی قیمتوں میں 4 سال کے دوران سب سے زیادہ اضافہ

لندن (پی اے) سپر مارکیٹس میں گروسری کی قیمتوں میں 4سال کے دوران سب سے زیادہ اضافہ، افراط زر میں اکتوبر کے دوران اضافہ ہوا تھا لیکن سپر مارکیٹ سے شاپنگ کرنے والوں کو گزشتہ 4سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ شرح سے اضافے کا سامنا کرنا پڑا۔ سپر مارکیٹ میں قیمتوں کی شرح ایک سال پہلے کے مقابلے میں 2.3فیصد زیادہ رہی جبکہ ستمبر میں قیمتوں میں 2فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا تھا۔ اس اضافے کے باوجود 3نومبر کو ختم ہونے والے 4ہفتوں کے دوران اشیائے خوردونوش کی فروخت 2 فیصد اضافے کے ساتھ 11.6ارب پونڈ تک پہنچ گئی، اس طرح فروخت سے ہونے والی آمدنی سال کی اب تک کی سب سے بڑی آمدنی بن گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی گھروں سے خریداری کیلئے نکلنے والے لوگوں کی تعداد 480ملین تک پہنچ گئی ہے۔ ہالووین نے فروخت میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا، 3.2ملین گھرانوں نے کم از کم ایک کدو خریدا جبکہ چاکلیٹ اورمٹھائیوں کی فروخت میں بالترتیب 13فیصد اور 7فیصد اضافے سے کنفیکشنری پر خرچ 525ملین پونڈ تک پہنچ گیا۔ گھر والے پہلے ہی کرسمس کیلئے اشیاء کی خریداری کر رہے ہیں 648,000 خریدار پہلے ہی کرسمس کا کیک خرید چکے ہیں اور اکتوبر میں 14.4فیصد گھرانوں نے منس پائیز لے لئے ہیں۔ کنٹار میں ریٹیل اور کنزیومر انسائٹ کے سربراہ فریزر میک کیویٹ نے کہا کہ اکتوبر 2024مارچ 2020 کے بعد سے سپر مارکیٹوں کے لئے وہ سب سے مصروف مہینہ تھا، جب لوگ پہلے قومی لاک ڈاؤن کی تیاری کر رہے تھے۔ خریداری کیلئے باہر نکلنے والوں کی تعداد کچھ عرصے سے آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے لیکن یہ مستحکم مارچ ابھی تک خریداری کے معاملے میں کوویڈ سے پہلے کی سطح تک نہیں پہنچا ہے۔ ہر گھر سے خریداری کیلئے نکلنے کا اوسط ہر ہفتے 4 سے تھوڑا زیادہ ہے۔ اس مہینے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ ان گھروں کی تعداد، جو پہلے ہی دسمبر کے بڑے دن کیلئے الماریوں میں اشیاء کا ذخیرہ کر رہے ہیں، پہلے سے زیادہ ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کرسمس کے اشتہارات بہت جلد ہماری اسکرینوں پر آ جاتے ہیں لیکن خوردہ فروشوں کیلئے یہ واضح طور پر ضروری ہے کہ وہ اپنے اسٹالز جلدی لگائیں۔ اوکاڈو 12ہفتوں کے دوران اپنی فروخت میں 9.5فیصد اضافہ کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ Lidl کی فروخت میں 7.4فیصد کا اضافہ ہوا، جس نے اسے لگاتار 15ویں دفعہ میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی خوردہ فروش بنا دیا۔ فروخت کے معاملے میں ٹیسکو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ ایسڈا کی فروخت ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5.5فیصد کم رہی۔
یورپ سے سے مزید