باکو( نیوز ڈیسک)موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے ترقی پذیر ممالک کو شدید موسم سے تحفظ کے لیے رواں دہائی کے اختتام تک کم ازکم ایک ٹریلین ڈالر سالانہ درکار ہوں گے۔آذربائیجان کےدارالحکومت باکو میں موسمیاتی کانفرنس کوپ 29سےخطاب کرتے ہوئے موسمیاتی ماہرین کا کہنا تھا موسمیاتی تغیر سے بچاؤ کے لیے ترقی پذیر ممالک کے لیے طےکردہ سالانہ 100بلین ڈالر کا ہدف 2025میں اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اس فنڈ میں سے ترقی پذیر ممالک کو زیادہ تر رقم امداد کے بجائے قرضوں کی شکل میں دی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو شدید موسم سے تحفظ کے لیے رواں دہائی کے اختتام تک کم ازکم ایک ٹریلین ڈالر سالانہ درکار ہوں گے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا کو صاف ستھری ہوا، سیلاب، طوفانوں سےتحفظ اور نقصانات بچنےکے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔