• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان میں بھی ریپبلکن کو اکثریت حاصل

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 300سے زائد الیکٹورل ووٹس حاصل کرکے حکمراں جماعت کی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دے دی اور ان کی جماعت نے اب سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان کا میدان بھی مار لیا عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن پارٹی کو کانگریس کے دونوں ایوانوں (سینیٹ اور ایوان نمائندگان) میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وژن کے فوری نفاذ کا مینڈیٹ مل گیا۔ امریکی ریاستوں ایری زونا اور کیلی فورنیا میں ووٹوں کی سست گنتی کے باعث نتائج اب جاری کردیئے گئے جس سے ریپبلکن کے ایوان نمائندگان میں نمبرز پورے ہوگئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز نے امریکا کے ایوان نمائندگان میں435میںسے218نشستیںحاصل کر لیں جو اکثریت حاصل کرنے کے لیے درکار نمبر ہے۔ دوسری جانب حکمراں جماعت ڈیمو کریٹ ایوان نمائندگان کی 208نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ یاد رہے کہ ری پبلکن پارٹی سینیٹ کی 100 نشستوں میں سے 53نشستیں جیت کر پہلے ہی ایوان بالا میں اکثریت حاصل کر چکی ہے۔
یورپ سے سے مزید