لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے معروف اخبار دی گارڈین نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنا ادارتی مواد پوسٹ نہیں کرے گا، تاہم لوگ ایکس یا ٹوئٹر پر گارڈین کے مضامین شیئر کر سکیں گے۔اخبار کے مطابق لائیو نیوز رپورٹنگ کی نوعیت ایسی ہے کہ گارڈین بھی وقتاً فوقتاً ایکس کے مواد لنکس اپنے صفحات میں پوسٹ کرتا رہے گا۔دی گارڈین کا کہنا ہے کہ ایکس پر پوسٹ کرنے کے منفی اثرات اُس کے فوائد سے زیادہ ہو گئے ہیں، صحافت کے فروغ کےلیے ہمارے وسائل دوسری جگہوں پر بہتر استعمال ہو سکتے ہیں۔امریکی صدارتی مہم نے ہمارے خدشات درست ثابت کر دیئے کہ ایکس ایک آلودہ میڈیا پلیٹ فارم بن گیا ہے، ایلون مسک نے اس پلیٹ فارم کو اپنے سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیا۔