میڈرڈ( نیوز ڈیسک)سپین میں ذہنی معذوروں کے ہوم کیئر میں آگ لگنے سے 10افراد ہلاک ہو گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے ٹاؤن ولافرانکا ڈی ایبرو میں بزرگ افراد کیلئے ہوم کیئر قائم ہے جہاں ذہنی طور پر معذور عمر رسیدہ افراد کو رکھا جاتا ہے۔ہوم کیئر میں 82افراد رہائش پزیر تھے جہاں جمعہ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے عمارت میں دھواں بھر گیا۔آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا جس نے آگ پر قابو پایا اور زخمیوں و لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 10ا فراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور 2 اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، مرنے والوں کی عمریں فی الحال سامنے نہیں آئیں تاہم ان کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔انتظامیہ نے شک ظاہر کیا ہےکہ آگ کمرے میں موجود گدے پر لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔