• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن محی الدین کی کتاب ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کی تقریب رونمائی

ایتھنز (رفاقت حسین ) منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کتاب ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘کی ایتھنز کے مقامی ہال میں تقریبِ رونمائی ہوئی۔ تقریب میں یونان میں سفارتخانہ پاکستان کے قائم مقام سفیر عظیم خان، یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافتی اور بزنس فورمز کے وفود نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یہ کتاب امت مسلمہ کے لیے ایک نایاب تحفہ ہے۔ موجودہ دور میں ایسی مدلل اور جامع کتاب کی اشد ضرورت تھی جسے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بہترین انداز میں پورا کیا۔ مقررین نے اس علمی و تحقیقی کاوش پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی یہ تصنیف آنے والی نسلوں کے لیے حکمت کا گوہر ثابت ہوگی اور تمام اقوام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ’’دستورِ مدینہ‘‘ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عموماً کہا جاتا ہے کہ دستورِ مدینہ صرف تاریخ کی کتابوں میں موجود ہے لیکن اللہ کی توفیق سے ہم نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کی حقانیت کو ثابت کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’دستورِ مدینہ‘‘ محض ایک معاہدہ نہیں بلکہ ایک مکمل اور اولین تحریری دستور ہے۔ انہوں نے اس دستور کے 63 آرٹیکلز سے 73آئینی اصول اخذ کیے اور ان کا موازنہ امریکی، برطانوی اور یورپی دساتیر کے ساتھ کیا تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ آج سے تقریباً 1450سال قبل آخری نبی دو جہاں ﷺ کی طرف سے عطا کردہ یہ پہلا تحریری آئین عصرِ حاضر کے تمام دساتیر پر فائق ہے۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
یورپ سے سے مزید