• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی: فیصل آباد اور لاہور وائٹس نے کامیابیاں سمیٹ لیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے تیسرے دن جمعے کو فیصل آباد نے لاڑکانہ کو 4 وکٹ، لاہور وائٹس نے ایبٹ آباد کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ اسلام آباد میں فیصل آباد نے لاڑکانہ کے خلاف 173 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ مشتاق کلہوڑو نے70 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ اس سے قبل ناکام ٹیم 277 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور وائٹس نے ایبٹ آباد کے خلاف 79 رنز کا ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ناکام ٹیم دوسری اننگز میں 131 رنز بناسکی تھی۔ایبٹ آباد میں کراچی وائٹس نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 151 رنز بناکر 219 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی ہے۔ آزاد جموں کشمیر کی ٹیم پہلی اننگز میں 288 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آفتاب ابراہیم اور ثاقب خان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔راولپنڈی کی ٹیم بہاولپور کے 233 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 324 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بہاولپور نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 258 رنز بنائے تھے۔ عابدعلی نے 100 ، علی حمزہ وسیم نے80 رنز بنائے۔ ان دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 183 رنز کا اضافہ کیا۔چارسدہ میں پشاور کی ٹیم ملتان کے 292 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں251 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ معاذ صداقت نے 114 رنز بنائے۔ محمد اسمعیل نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ملتان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 31رنز بنائے تھے۔ فاٹا نے کوئٹہ کے 187 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 343 رنز بناڈالے ۔

اسپورٹس سے مزید