• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی، کراچی بلوز اور اسلام آباد کی ایک اننگز سے فتح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے دوسرے دن کراچی بلوز نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور 56 رنز سے اور اسلام آباد نے حیدرآباد کو اننگز اور2 رنز سے ہرادیا۔ میرپور میں کراچی بلوز کے 157 کے جواب میں ڈیرہ مراد جمالی پہلی اننگز میں 50 اور دوسری اننگز میں 51 پر فارغ ہوگئی۔ محمد حمزہ نے میچ میں 10 وکٹیں لیں۔ اسلام آباد میں حیدرآباد کی ٹیم ہوم سائیڈ کیخلاف91 اور دوسری اننگز میں 99 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد موسیٰ نے 28 رنز دے کر7 اور میچ میں 12 وکٹیں لیں۔ایبٹ آباد میں کراچی وائٹس پہلی اننگز میں 356رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعود شکیل کے بعد رمیز عزیز نے بھی سنچری اسکور کی ۔ آزاد جموں کشمیر نے 6 وکٹوں پر 231 رنز بنائے تھے۔نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں لاڑکانہ نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 238 رنز بنائے ۔ عمر وحید نے 105 رنز اسکور کیے۔ اس سے قبل فیصل آباد نے اپنی پہلی اننگز میں 196 رنز بنائے تھے۔

اسپورٹس سے مزید