ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کمشنر ملتان مریم خان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ اور ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن ملتان شہزاد صابر نے گندم کی پیداوار کے اضافہ کی مہم کا افتتاح کر دیا۔ زرعی یونیورسٹی کے ساتویں سمسٹر کے 400 طلباء و طالبات کی 15 نومبر کو مہم شروع کرنے کے لیے تربیت دی گئی۔16 نومبر 30 نومبر تک یہ طلباء و طالبات اپنے اضلاع اور تحصیلوں میں محکمہ زراعت کے آفیسروں کے ساتھ مل کر کسانوں کو زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے کے لیے آمادہ کریں گے اور ہر تحصیل سطح پر سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔اس موقع پر کمشنر ملتان مریم خان نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ اس سال کسانوں کو بہتر پیداوار حاصل کرنے پر انعامات کا انعقاد کر رہی ہے۔