ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں فائرنگ کیس، پی ایس ایف کے 20سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج ،تفصیل کے مطابق پہلا مقدمہ طالب علم شاہد عدنان نے درج کرایا انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کی پارکنگ میں موجود تھےجہاں پی ایس ایف کے 25سے زائد افراد آگئے جن میں آوٹ سائیڈر شامل تھے اور وہ مسلح تھے انہوں نے اس پر حملہ کردیا اس سے قیمتی موبائل اور 60ہزار روپے چھین کرلے گئے دوسری ایف آئی آر سیکورٹی برانچ کے شفٹ انچارج مجاہد نے درج کرائی کہ وہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ پی ایس ایف نے ریلی نکالی جس کی قیادت رانا زاہد کررہا تھا اس ریلی نے لاکالج اور کیمپس میں بدنظمی پیداکی اور سرکاری کام میں مداخلت کرنے کی کوشش کی۔