ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے سکیل نمبر 1تا سکیل نمبر 16کے ملازمین کی نمائندہ جماعتوں کے الائنس نے کہا ہے کہ شئیرز کی بے ضابطگیوں پر خاموش نہیں رہیں گے سات دن میں تحفظات دور نہ کئے گئے تو پُرامن احتجاجی تحریک شروع کردی جائے گی ۔وفد میں سجاد حسین جگلانی رانا شاہد، لقمان حمید، آصف ستار،شیخ شہزاد،اغا شعیب،عمران حیدر، رضوان،راؤ رفیق،مہر غلام جیلانی،راو ثاقب، رانا روشن،ملک احمد یار بھٹی، مہر صدام، علی سیال، ماسٹر برکت مسیح شامل تھے۔