• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ: نئی دہلی میں بھی اسکول بند کرنے کا اعلان



پاکستان کے بعد اسموگ سے بھارت میں بھی معمولاتِ زندگی متاثر ہونے لگے، دہلی میں بھی اسکول بند کر دیے گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی لاہور کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جس کی وجہ سے حکومت نے اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسموگ کی وجہ سے دہلی حکومت نے تمام سرکاری و پرائیوٹ پرائمری اسکولوں میں اگلے نوٹس تک آن لائن کلاسز کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ آتشی نے اعلان کیا ہے کہ آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے دہلی کے تمام پرائمری اسکول اگلی ہدایات تک آن لائن کلاسز میں منتقل کر دیے جائیں گے۔

بھارت میں شدید اسموگ نے تاج محل اور دیگر سیاحتی مقامات کو بھی دھندلا دیا ہے۔

ماحولیات کی عالمی ویب سائٹ کےمطابق آج بھی نئی دہلی میں فضائی معیار مجموعی طور پر 332 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید