• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: 24 گھنٹوں میں 24 فلسطینی شہید، 112 زخمی

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

غزہ میں اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 فلسطینیوں کو شہید کر دیا.

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس دوران مختلف حملوں میں 112 افراد زخمی ہوئے۔ 

دوسری جانب لبنان میں نباتیہ اور بعلبک شہروں پر اسرائیل فورسز کی شہری دفاع کے مرکز پر بم باری سے طبی عملے کے 4 اور 12 ریسکیو اہلکاروں سمیت 18 شہری شہید اور 27 زخمی ہو گئے۔ 

حزب اللّٰہ نے اسرائیل کے 2 فوجی اڈوں کو میزائل حملوں میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی فضائی حملے میں 15 افراد شہید ہو گئے۔

ادھر اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ دمشق پر حملے میں فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح گروپ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید