یوکرین جنگ کے محاذ پر بھی امن کی جانب پیشرفت،جرمن چانسلر اولاف شولز کا روس کے صدر پیوٹن سے دو برس بعد فون پر رابطہ ہوا ہے۔
روس کے صدر نے کہا کہ انہوں نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، یوکرین رکاوٹ بنا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماسکو اب بھی بات چیت بحال کرنے کے لیے تیار ہے، مگر معاہدے کے لیے تنازع کی جڑ ختم کی جائے۔
صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ سیکیورٹی ایشوز پر روس کے تحفظات دور کیے جائیں اور علاقائی حقائق مدنظر رکھے جائیں۔