• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گواہ پولیس اہلکار نے ملزم عزیر بلوچ کو گواہی میں شناخت کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ اور اقدام قتل کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار نے ملزم عزیر بلوچ کو گواہی میں شناخت کرلیا۔استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔گواہ کا کہنا تھا کہ ملزم عزیر بلوچ نے میرے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا ، 11 مئی 2020 کو سینٹرل جیل میں عزیر بلوچ سے تفتیش کی تھی،عزیر بلوچ نے دوران تفتیش اعتراف کیا تھا کہ اس نے لیاری آپریشن میں پولیس پر حملہ کیا ،عزیر بلوچ نے اپنے دیگر ساتھیوں کو پولیس پر حملے کے احکامات دیئے۔وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل عزیر بلوچ نے دوران تفتیش ایسا کوئی اعتراف نہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید