کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے رہبر سابق چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل سابق سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر مولانا محمد خان شیرانی، کارکنان، مدارس ومساجد کے ذمہ داران ، علماء تاجر وکلا برادری اور سیاسی قائدین نے خواجہ شمس الاسلام پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ آواروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ ، خواجہ سیف الالسلام ایڈووکیٹ کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے، رہنمائوں نے کہا کہ شہر میں حملہ آور دندناتے پھر رہے ہیں حکومت اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔