کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن اور ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد میں مزید 3 پارکوں کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر منعم ظفر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محدود وسائل و اختیارات کی کمی کے باوجود عوام کی خدمت جاری رکھیں گے،جماعت اسلامی نے گزشتہ ایک سال میں 9ٹاؤنز میں عوام کو 120سے زائد پارکوں کا تحفہ دیا،کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے،سندھ حکومت و کے ایم سی اپنے حصے کا کام کرنے اور اختیارات دینے کے لیے تیار نہیں ،جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے اپنے اختیارات سے بڑھ کر کام کررہے ہیں۔