کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کےمرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ عالمی وحدت کے فروغ کے لیے جتنی قربانیاں مجاہدین اسلام نے دی ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،اسلامی ممالک کی کانفرنسوں میں کوئی حقیقت پسندانہ موقف اور سنجیدگی کی سوچ کا عملی مظاہرہ نہ کرنا بہت سارے سوالوں کو جنم دے رہا ہے بیت المقدس اور سرزمین انبیا ء کی آزادی کیلئے شہید اسماعیل ہنیہ، شہیدحسن نصراللہ، شہید یحییٰ السنوار سمیت ہزاروں عوام کی عظیم قربانیاں رنگ لائیں گی۔