کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیو کراچی 7ہزارفٹ روڈ اور نالے پر اینکروچمنٹ آپریشن کے نوٹس کے خلاف 12سو متاثرین کی درخواستوں پرکے ایم سی،کمشنر کراچی اور و دیگر کو 3 دسمبر کے لیئے نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے استفسار کیا کہ گجرنالہ، محمود آباد اور اورنگی نالہ متاثرین کو کس طرح معاوضہ یا متبادل دیا گیا رپورٹ پیش کی جائے۔