کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جناح اسپتال سے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا قیدی فرار ہو گیا۔قیدی آغا سلمان ولد نسیم اورنگزیب کو کورٹ پولیس علاج کی غرض سے جناح اسپتال لائی تھی ۔ایس ایچ او صدر عمران زیدی کے مطابق ملزم کو ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ لایا گیا تھا جہاں وہ واش روم جانے کا کہہ کر کھڑکی سےکود کرفرار ہوا۔