کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں گزشتہ روز سینئر وکیل خواجہ شمس السلام پر قاتلانہ حملے کے واقعہ کا مقدمہ ساتھی وکیل خالد اقبال کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7اور دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ، مدعی کے مطابق میں اور میرے دوست نماز پڑھ کر باہر نکلے تو عمران نامی شخص نے اپنے 15 سے 20 ساتھیوں سمیت حملہ کردیا۔