کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں بھتہ خور مافیا سرگرم ہوگیا،اورنگی ٹائون میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مبینہ طور پربھتہ وصولی کے لئےاورنگی ٹائون میں پکوان کی دکان پر دستی بم پھینک دیاپولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی،تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانہ کی حدود اورنگی ٹائون فرنٹیئر کالونی میں واقع نہاری کی دکان پر ہفتہ کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دستی بم پھیک دیا تاہم خوش قسمتی سے دستی بم پھٹ نہیں سکا،ملزمان نے دستی بم پھیکنے کے بعد فرار ہوتے ہوئے فائرنگ بھی کی،واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی وسٹ طارق مستوئی نے پولیس اور بم ڈسپوزبل اسکواڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ کادورہ کیااور دستی بم کو تحویل میں لیکر فرازنک کے لئے بھجوادیا گیا۔