کراچی (اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللّٰہ وقاصی کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں یوسی 13 گزری کے عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ گزری پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے، انہوں نے کہاکہ آج پھر عوام نے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کو مسترد کردیا۔