• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

G20 میں شرکت، توجہ برطانوی عوام کے بہتر مستقبل پر ہوگی، کیئر اسٹارمر

لندن (پی اے) وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ایکس پر ایک بیان پوسٹ کیا ہے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ برازیل کے شہر ریوڈی جینیرو میں منعقد ہونے والےG20 کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے دوران میری توجہ برطانوی عوام کیلئے ملازمتوں کے زیادہ مواقع، برطانوی عوام کی خوشحالی میں اضافے، ان کے تحفظ میں اضافہ اور ان کے بہتر مستقبل پر ہوگی۔G20 کے اجلاس میں شریک سربراہان مملکت عالمی اقتصادی اور سیاسی مسائل اور یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے تنازعے اور ماحولیاتی مسائل پر بات چیت کریں گے اور ان مسائل کے حل پر غور کریں گے۔

یورپ سے سے مزید