تبلیسی( نیوز ڈیسک)جارجیا میں ہونے والے الیکشن میں دھاندلی کا الزام کا عائد کرتے ہوئے اپوزیشن کے مشتعل رکن نے الیکشن کمیشن کے سربراہ کے منہ پر سیاہی پھینک دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کہ جارجیا کے الیکشن کمیشن کے سربراہ نتائج کی توثیق کے اجلاس میں شریک تھے۔اس دوران ایک اپوزیشن رکن اپنی نشست سے اُٹھتے ہیں اور الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالا دوریش پر سیاہی پھینک دیتے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سربراہ سیاہی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اپوزیشن رکن کا نشانہ چکتا نہیں۔وائرل وڈیو میں سیکورٹی اہلکاروں کو سیاہی پھینکنے والے اپوزیشن جماعت کے رکن کا تعاقب کرتے دیکھے جا سکتا ہے۔