• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہالینڈ کی ڈائری… راجہ فاروق
پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات ، مہنگائی اور سیاسی خلفشار سے ہر پاکستانی پریشان ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ موجودہ حکومت ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ وطن عزیز کو کئی قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کا بیج ضیاء دور میں بویا گیا جس کی فصل ہم آج تک کا ٹ رہے ہیں۔ ہماری فورسز نے بے شمار قربانیاں دیں، اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا، ہمارے ازلی دشمن ہندوستان نے ہم پر دو بڑی جنگیں مسلط کیں، ہم معاشی میدان میں بہت پیچھے رہ گئے، اس وقت ملکی صورتحال کو مذید خراب کرنے کیلئے پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ خدارا وطن کی آن کا خیال کیا جائے، پاکستان اپنے ہم وطنو سے محبت کا متقا ضی ہے، سیاستدانوں سے اپیل ہے کہ سیاسی معاملات مذاکرات سے حل کیے جائیں اوورسیز پاکستانی بھی اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے منتظرہیں، اربوں ڈالرز پاکستان بھجوانے والے اوورسیز پاکستانیز جب پاکستان جاتے ہیں تو ان کے ذاتی فون بند کر دیئے جاتے ہیں اور خود ساختہ ٹیکس کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ مذاق بند کیا جائے، ایسے قانون ختم کئے جائیں اور اوور سیز پاکستانیوں کو اعتماد میں لیا جائے، بر طانیہ کے معروف قانون دان بیرسٹر ا مجد ملک کی بطور نائب چئیرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب تعیناتی خوش آئند ہے، وہ ایک تجربہ کار اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا ادراک رکھنے والی شخصیت ہیں، اس سے قبل بھی پاکستان اوورسیز فاونڈیشن کے چیئر مین رہ چکے ہیں، امید ہے وہ اس بار بھی یورپ کے دورے کر کے اوورسیز پاکستانوں کا اعتماد بحال کریں گے، پاکستان سورہ رحمان کی تفسیر ہے ،اللہ کریم نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، اس وقت ضرورت آپس کی رنجشوں کو ختم کر کے تعمیر وطن کیلئے کام کرنے کی ہےتاکہ خوشحالی کے ساتھ دنیا میں ہماری عزت وقار ہو، حکومت کو سادگی اپنانی ہو گی، حکومت پاکستان کو عوام کی فلا ح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانا ہوں گے وگرنہ ملکی صورتحال دن بدن سنگین صورتحال اختیار کرجائے گی۔
یورپ سے سے مزید