مانٹریال( نیوز ڈیسک)کینیڈا کا ایک بینڈ اپنے موسیقی آلات کو ایک کان کی گہرائی میں لے گیا تاکہ زیر زمین گہرے ترین لائیو کنسرٹ کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جاسکے۔مائنز اینڈ سنز نے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے ٹیمنز میں کِڈ مائن کے اندر سطح سمندر سے 8,086فٹ اور 11.31انچ نیچے کنسرٹ منعقد کیا۔ بینڈ کے گٹارسٹ نارم ڈوائر کا کہنا تھا کہ اس کان سے rock نکالنے میں 6 8سال گزرے اور پھر اس میں rock واپس لانے میں صرف ایک دن گزرا۔ 6,213فٹ، 3.05انچ کا پچھلا ریکارڈ 2020میں کینیڈا کے سڈبری میں ویلز کرائٹن مائن میں شافٹ باٹم بوائز نامی بینڈ کے ذریعے بنایا گیا تھا۔