پیرس (رضا چوہدری) فرانس کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری فاروق احمد گورسی نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے جمہوری جدوجہد میں آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی کیونکہ ماضی میں سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو اور سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز شریف بھی سیاست کے میدان میں نکلی تھیں اور جمہوری جدوجہد میں حصہ لیا تھا جس کی بدولت پاکستانی خواتین میں حوصلہ پیدا ہوا۔ اب سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو آگے آنا چاہئے اس صورت میں پی ٹی آئی متحد اور فعال ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور پی پی پی کا ایک سیاسی کارکن ہوتے یہ سمجھتا ہوں اور میری جماعت بھی اس بات کی حامی ہے کہ خواتین کو ہر میدان میں آگے آنا چاہئے، میں صرف میری ’’جان میری مرضی‘‘ کے نعرہ کے خلاف ہوں باقی میں اور میری سیاسی جماعت خواتین کی آزادی اور ہر میدان میں کردار سرانجام دینے اور خواتین کو حقوق دینے کے حق میں ہے اور اس سلسلہ میں آواز بلند کرتے رہے رہیں گے۔