• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2023 میں 7 لاکھ 47 ہزار افراد نے برطانیہ میں مستقل بنیادوں پر ہجرت کی

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ کے مطابق 2023میں 7لاکھ 47ہزار افراد نے برطانیہ میں مستقل بنیادوں پر ہجرت کی جوکہ امیر ممالک میں قانونی ہجرت کرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے اور 2022کی کل امیگریشن میں 4لاکھ 88ہزار میں تقریباً 53فیصد کا اضافہ ہے۔ یہ بات قابل ذکر اور ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ تارکین وطن نے مغربی اور دیگر امیر ممالک کی معیشتوں کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور مختلف شعبوں میں ان کی افرادی قوت کی کمی کو پورا کیا لیکن ہوم آفس کی لیک ہونے والی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق انتہائی دائیں بازو کے افراد سمجھتے ہیں کہ بڑے پیمانے ولی امیگریشن سے مغربی ثقافت کو خطرہ ہے۔ مائیگریشن واچ کے ڈائریکٹر نک جونز نے اس وسیع پیمانے پر ہونے والی امیگریشن کے اعدادو شمار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کو صدمہ تو پہنچا ہے لیکن حیرانگی نہیں ہوئی۔

یورپ سے سے مزید