ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلا دیش کی عبوری حکومت نےمسلح افواج کے عدالتی اختیارات میں توسیع کر دی ۔15 نومبر کو جاری ہونے والے حکومتی حکم نامے میں مسلح افواج کے اختیارات میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے کہ وہ گرفتاریوں سمیت پولیس کی طرح روزمرہ کے نفاذ کی سرگرمیوں میں شامل ہو جائیں۔فوج کے ترجمان سمیع الدولہ چوہدری نے گزشتہ روز کہا کہ مسلح افواج حکومت کی جانب سے تفویض کردہ احکامات پر عمل کرے گی۔ہائی کورٹ کے وکیل امام حسن طارق نے کہا کہ صرف کیپٹن یا اس سے اوپر کے عہدے کے افسران ہی گرفتاری کے مجاز ہیں۔