پیرس (اے ایف پی)، استغاثہ نے گزشتہ روزبتایا فرانس کی ایک عدالت نے دو غیر ملکی سفارت کاروں کے قتل کے الزام میں 40 سال سے قید فلسطینی حامی لبنانی مجاہد جارج ابراہیم عبداللہ کو رہا کرنے کا حکم دیاہے۔فرانسیسی انسداد دہشت گردی پراسیکیوٹرز نےایک بیان میں کہا کہ عدالت نے کہا کہ عبداللہ، جنہیں پہلی بار 1984 میں حراست میں لیا گیا تھا اور 1987 میں 1982 کے قتل کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا، کو 6 دسمبر کو اس شرط پر رہا کیا جائے گا کہ وہ فرانس چھوڑ دیں،انہوں نے کہا کہ وہ اپیل کریں گے۔