• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، اترپردیش کے اسپتال میں آتشزدگی، 10 نومولود ہلاک، 16 کی حالت تشویشناک

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک عہدیدار نے گزشتہ روز بتایا کہ ایک اسپتال کے نوزائیدہ یونٹ میں آگ لگنے سے کم از کم 10نومولود بچے ہلاک،16کی حالت تشویشناک ہے۔ریاست اتر پردیش کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج میں جمعہ کی رات تقریباً ساڑھے دس بجے آگ لگ گئی۔اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیا کو آگ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دس شیر خوار بچوں کی افسوسناک موت ہو گئی ہے،ان میں سےسات لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے، تین لاشوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید