• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل میں جی 20 اجلاس سے قبل فلسطینیوں کے حق میں مارچ

ریو ڈی جنیرو (اے ایف پی) سیکڑوں مظاہرین نے گزشتہ روز ریو ڈی جنیرو میں فلسطینیوں کی حمایت میں مارچ کیا، اس مظاہرے کا مقصدجی 20سربراہی اجلاس کے لیے شہر میں جمع ہونے والے عالمی رہنماؤں کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی کی جانب توجہ دلانا تھا۔کوپاکابانا بیچ کے ساتھ مسلسل بارش میں پرامن طریقے سے مارچ کا انعقاد کیا،اس موقع پرپیر اور منگل کو منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس کی سیکورٹی کیلئے تعینات درجنوں پولیس اور فوجی اہلکار موجود تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید