جدہ،(شاہدنعیم ) انسداد مائکروبیل ریزسٹنس پر تین روزہ عالمی اعلیٰ سطحی وزارتی کانفرنس ک جدہ میں آغاز ہواگیا، جس کا عنوان تھا "اعلان سے نفاذ تک - AMR کی روک تھام کے لیے کثیر شعبوں کی شراکت کے ذریعے اقدامات کو تیز کرنا"۔ سعودی وزارت صحت کی سرپرستی میں ہونے والی اس کانفرنس میں دنیا بھر سے صحت، ماحولیات اورزراعت کے وزراء کیساتھ ساتھ معروف بین الاقوامی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہیں، کانفرنس کا مقصد اینٹی مائکروبیل مزاحمت کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مضبوط کرنا ہے، یہ ایک عالمی چیلنج ہے جو صحت، معیشتوں اور معاشروں کو متاثر کرتا ہے، خاص طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں۔