• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے 24 گھنٹوں میں لبنان پر 145 حملے، حزب اللّٰہ کے محمد عفیف شہید

کراچی(نیوز ڈیسک) صیہونی فوج کےلبنان پر بھی حملوں میں شدت،گزشتہ 24 گھنٹوں میں لبنان پر 145 حملے کیے۔ دو لبنانی سیکورٹی ذرائع نے گزشتہ روز بتایا کہ بیروت کے ایک گنجان آباد ضلع راس النباء میں ایک عمارت پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے میڈیا تعلقات کے سربراہ محمد عفیف شہیدہو گئے، اگرچہ حزب اللہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔حملے سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم یکس پر اسرائیلی فوج کے ترجمان کے اکاؤنٹ سے علاقے کے لیے انخلاء کا کوئی حکم نہیں تھا۔جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد شہید ہو گئے۔علاوہ ازیں، اسرائیل نے گزشتہ 24گھنٹوں میں لبنان پر 145حملے کیے ہیں۔ لبنانی حکومت نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جو ملک پر اسرائیل کے حملوں کے پیمانے اور شدت کو ظاہر کرتی ہے۔ وزیر ماحولیات ناصر یاسین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں145اسرائیلی حملے کیے گئے۔ ان میں سے زیادہ تر حملے نبیطیہ اور جنوبی لبنان میں بالترتیب 55 اور73حملے شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک لبنان پر کل 13,222حملے کیے گئے ہیں۔دوسری جانب، حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حزب اللہ کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجی اڈوں پر درجنوں میزائل اور ڈرون داغنے اور حیفہ شہر میں ایک عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق حزب اللہ نے ہفتے کو اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفا کے گردونواح میں متعدد اسرائیلی فوجی اڈوں پر 80کے آس پاس گائیڈڈ میزائل داغے، جن میں سے ایک نے لبنان سے تقریباً پانچ کلومیٹر دور سرحدی گاؤں شاما کے قریب ایک اسرائیلی ٹینک کو تباہ کر دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید