ریاض(شاہدنعیم) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے 66 ممالک کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دے دی۔حج، عمرہ اور زیارت کے لیے خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے حصے کے طور پر 1446ھ کے دوران ان عازمین کی چار گروپوں میں میزبانی کی جائے گی جس پر عمل درآمد اور نگرانی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کرے گی، اس موقع پر وزارت اسلامی امور کے وزیر اور شاہ سلمان پروگرام برائے حج و عمرہ و زیارت کے نگران اور جنرل سپروائزر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کے مسلمانوں کو اپنے خرچ پر آسانی اور آرام و راحت کے ساتھ عمرہ، زیارت و حج ادا کرنے میں اپنی فراخدلانہ محبت، شفقت اور دلچسپی دکھائی ہے۔