• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈ سیفٹی اتھارٹی قیام کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں پیش، 15 روز میں رپورٹ طلب

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب حکومت نے روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پیش کردیاجس پر عدالت عالیہ نے مزید وضاحت کیلئے پندرہ دنوں میں رپورٹ طلب کرلی ۔جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کہا کہ دینا میں ایسا کوئی قانون نہیں جو پاکستان میں موجود نہ ہو۔ہر قانون اچھا ہوتا ہے،عملددرآمدکون کرائے ؟۔قانون پر قانون بنا کر معاملہ الجھادیا جاتا ہے۔ مرضی و منشا صرف آسامیاں پیدا کرنا ہوتا ہے۔ دوسری طرف عوا م بھی قوانین پر عملدرآمد نہیں کرتے جس کے باعث ہر قانون بے اثر ہوجاتا ہے۔ عدالت عالیہ نے روڈ سیفٹی اتھارٹی کے دائرہ کار، عملدرآمد کرانے کے میکنزم سمیت دیگر امور پر رپورٹ طلب کرلی ۔آمنہ نے سید معظم علی شاہ اور خدیجہ وزیر ایڈووکیٹس کے ذریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ روڈ سیفٹی اتھارٹی کیلئے17 فروری2023کو قانون پاس کیا گیا لیکن ایک برس ہوچلا اس پر عملدرآمد کیلئےعملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
اسلام آباد سے مزید