• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال کا فلسفہ انفرادی اور اجتماعی ترقی کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اصغر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بحریہ یونیورسٹی نے 6ویں اقبال کانفرنس اپنے اسلام آباد، لاہور، اور کراچی کیمپسز میں منعقد کی ۔ افتتاحی تقریب بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اصغر تھے۔ کانفرنس کے دوران بحریہ یونیورسٹی کے پانچ کیمپسز میں 120 سے زائد تحقیقاتی خاکے اور تقریباً 90 تحقیقی مقالے پیش کئے گئے۔ ریکٹر بحریہ یونیورسٹی، وائس ایڈمرل (ر) عاصف خالق نے کانفرنس کا افتتاح کیا اور نوجوانوں کے کردار، استقامت، مقصد، اور قومی ذمہ داری کی تشکیل میں علامہ اقبال کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اصغر نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ انفرادی اور اجتماعی ترقی کے لئے ایک ابدی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ کانفرنس چیئرپرسن پرو ریکٹر اکیڈمکس، ریئر ایڈمرل (ر) محمد ارشد جاوید ، ڈاکٹر محمد عابد علی اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید