راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سردار ثاقب نسیم نے کہا ہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے صدر کے راستوں کو بند کرنے سے تاجروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا گیاہے اور کاروبار بند ہونے کے مترادف ہو چکے ہیں جبکہ خریداروں کے لیے بھی دکانوں تک پہنچنا مشکل ہو گیا ہے ۔کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ صدر کے راستوں حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں اس کی مشاورت میں تاجروں کو شامل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تاجروں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ صدر بنک روڈ پر گاڑیاں پارک کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے جس وجہ سے مختلف جگہوں سے خریداری کےلیئے آنے والے خواتین حضرات صدر کا رخ کر نے سے اجتناب کر رہے ہیں ۔